پنجابی زبان کے معروف شاعر تجمل کلیم انتقال کرگئے
لاہور ( دنیا نیوز ، آئی این پی)پنجابی زبان کے معروف اور معتبر شاعر تجمل کلیم انتقال کرگئے ۔ انہیں ادبی حلقوں میں استاد کلیم کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، پنجابی شاعری میں اپنے منفرد انداز اور گہرے فکری اظہار کے باعث وہ نہایت معتبر مقام رکھتے تھے ۔
ان کی شاعری میں روایت، مزاحمت، درد اور عوامی احساسات کا حسین امتزاج ہے ، مرحوم کی ادبی خدمات کو ان کی کئی مشہور کتب نے دوام بخشا، جن میں برفاں ہیٹھ تندور (1996)ویہڑے دا رکھ (2010)ہان دی سولی (2012)اور چیکدا منظر (2017) شامل ہیں۔ استاد تجمل کلیم نہ صرف پاکستان بلکہ سکھوں اور پوری دنیا میں پنجابیوں میں الگ مقام رکھتے تھے ، سکھوں کی بڑی تعداد ان کے چاہنے والوں میں شامل ہے ۔