یوم تکبیر: 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد، لاہور ( نیوز ایجنسیاں، کورٹ رپورٹر ) وفاقی حکومت نے یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، یہ دن پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے ۔
وفاقی حکومت نے گزشتہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔یومِ تکبیر کے موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے ، اور بیشتر نجی ادارے بند رہیں گے ۔ 28 مئی کو لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام عدالتیں بند ہوں گی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پرنسپل سیٹ،علاقائی بینچز، سیشن اور سول عدالتیں بند رہیں گی۔