پاکستان کی امریکی کمپنیوں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش

پاکستان کی امریکی کمپنیوں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش

اسلام آباد (رائٹرز)پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے دوران امریکی کمپنیوں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے رعایتیں دینے کا عندیہ دیا ہے ، تاکہ واشنگٹن کی جانب سے ممکنہ 29 فیصد ٹیرف سے بچا جا سکے ۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے رائٹرز کو بتایا کہ بلوچستان میں امریکی کمپنیوں کو مقامی شراکت داروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر کی بنیاد پر کان کنی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی جائے گی، جس میں لیز کی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔پاکستان ریکوڈک منصوبے کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری چاہتا ہے ، جس میں سے 50 کروڑ سے ایک ارب ڈالر امریکی ایکسپورٹ،امپورٹ بینک سے متوقع ہیں۔جام کمال کے مطابق پاکستان آئندہ بجٹ میں ٹیرف بتدریج کم کرے گا اور امریکا سے کپاس و خوردنی تیل کی درآمدات بھی بڑھائی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں