تحریک انصاف کی پالیسی مبہم فریقین کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا، فواد

تحریک انصاف کی پالیسی مبہم فریقین کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا، فواد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پالیسی مبہم ہے اسکی موجود ہ قیادت نہ الائنس بناسکتی ہے اورنہ ہی حکومت پر دبائوڈال سکتی ہے ،تحریک انصاف کو ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا، اس سے دوسرے بھی پیچھے ہٹیں گے ۔

تحریک انصاف کو چاہئے کہ سیاسی درجہ حرارت نیچے لائے ،مشکل فیصلہ یہ ہوتا ہے کہ ملاقات کے بعد کونسی بات باہرنہ بتائی جائے ،علیمہ خان کا زیادہ سیاسی کردار نہیں ،حکومت پر تحریک انصاف کا نہیں بانی کا دبائو ہے ،سلمان اکرم راجہ کی ٹوٹل سیاست ہی 10ماہ کی ہے ،عمرایوب، اسد قیصر بھی اپنے آپ کو ہینڈی کیپ محسوس کرتے ہیں، مشترکہ مذاکرات کرنا ہونگے ،جن میں سیاسی جماعتیں، فوج شامل ہوں،مولانا فضل الرحما ن تحریک انصاف میں اسد قیصر کے علاوہ کسی کونہیں جانتے ،اتنی مقبولیت کے باوجود بانی کا جیل میں ہونا تحریک انصاف کی ناکامی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں