گجرات کے رہائشی 4 لاپتا سیاحوں کی لاشیں سکردو میں گہری کھائی سے برآمد
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گجرات سے تعلق رکھنے والے 4 لاپتا سیاحوں کی لاشیں سکردو میں دریائے سندھ کے کنارے گہری کھائی سے برآمد ہوگئیں۔
سیاحوں کی کار سڑک سے تقریباً 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔گلگت بلتستان کے ریسکیو 1122 اہلکاروں نے انکی لاشیں نکالیں، اہلکار وں کے مطابق جائے وقوعہ تک رسائی کیلئے رسیوں اور گاڑی کو اوپر لانے کیلئے کرین کا بندوبست کیا گیا۔ چاروں سیاح 16 مئی کو گلگت اور سکردو کے درمیان لاپتا ہو گئے تھے جنکی تلاش کیلئے جگلوٹ سکردو روڈ پر سرچ آپریشن جاری تھا۔اہلخانہ کے مطابق 36 سالہ وسیم شہزاد، 20 سالہ عمر احسان دونوں کزنز تھے جنکاتعلق کوٹ گکّہ منگووال سے تھا، 23 سالہ سلمان نصراللہ سندھو جاسوکی گاؤں اور 23 سالہ عثمان ڈار سروکی سے تعلق رکھتا تھا۔