لدھیوالہ :مسجد میں امام کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآ مد

لدھیوالہ :مسجد میں امام کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآ مد

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )کوٹ اسحاق کے گلہ گلاں والا میں مسجد کی پہلی منزل پر کمرے میں پنکھے سے امام مسجد کی پھندا لگی لاش برآمد ہو ئی ، پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

 تھانہ اروپ پولیس نے کوٹ اسحاق کے گلہ گلاں والا میں جامع مسجد گلزار مدینہ کے امام حافظ محسن نقشبندی کی پہلی منزل میں پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ۔ اروپ پولیس کے مطابق مبینہ خودکشی کا واقعہ لگتا ہے ۔ دوسری  جانب جماعت اہلسنت سٹی امیر حافظ فیاض الحسن کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں حافظ نواز چشتی،حافظ عرفان ،حافظ غلام عباس ،اکرام بابر کھوکھر متولی مسجد گلزار مدینہ عارف گل و دیگر نے کہا کہ حافظ محسن نقشبندی جماعت اہلسنت کے نامور عالم دین تھے ان کے بلائنڈ قتل کوخودکشی قرار دیا جا رہا ہے ، جماعت اہلسنت کے رہنماؤں نے سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم سے مطالبہ کیا حافظ محسن کی موت کی تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے اوران کے قریبی ساتھیوں کو پولیس حراست میں لیکر تحقیقات کی جائے توقاتل سامنے آ جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں