گورنر خیبر پختونخوا سے جے یو آئی رہنما اسماعیل بلیدی کی ملاقات بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)جے یو آئی بلوچستان کے سینئر رہنما اسماعیل بلیدی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔
گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کے موجودہ سیاسی حالات، بلوچستان کی مجموعی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خضدار میں پیش آنے والے سانحہ آرمی پبلک سکول کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا۔