پی پی 52 :الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے خط پر مریم نوازکا سائن بورڈ اتار دیا

پی پی 52 :الیکشن کمیشن  نے پیپلزپارٹی کے خط پر  مریم نوازکا سائن بورڈ اتار دیا

لاہور (سپیشل رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے خط پر ایکشن لیتے ہوئے سمبڑیال میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا قد آدم سائن بورڈ اتاردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے پی پی 52کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں لگے فلیکس سائن بورڈ کے  خلاف الیکشن کمیشن کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت کیلئے خط لکھاتھا ۔پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے الیکشن کمیشن کے بر وقت اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 52 میں صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،یکم جون کو ضمنی الیکشن میں امن و امان اور تمام فریقین کو الیکشن میں آزادانہ حصہ لینے کا موقع ملنا چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں