ڈاکے ،چوریاں ،شہری لاکھوں روپے ،قیمتی سامان سے محروم

ڈاکے ،چوریاں ،شہری لاکھوں روپے ،قیمتی سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونز، 3موٹرسائیکلوں اور 2کاروں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

بتایاگیاہے کہ ڈاکو باغبانپورہ میں قیصر سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں رمیض سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن اقبال میں فرخ سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،اکبری گیٹ میں مصطفی سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،سول لائنز میں شہباز سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین کرلے گئے ۔چور گرین ٹاؤن اور شفیق آباد سے کاریں جبکہ جنوبی چھاؤنی ،ریس کورس اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری کر کے رفو چکر ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں