عمران خان کاحکومت مخالف تحریک شروع کرنیکااعلان

عمران خان کاحکومت مخالف تحریک شروع کرنیکااعلان

راولپنڈی ( خبر نگار)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا، ملک گیر تحریک کو بانی جیل سے خود لیڈ کرینگے ۔

 مجھے احتجاجی تحریک کا پلان بنانے کا کہا ہے آئندہ ملاقات پر  انہیں پلان پیش کر دوں گا ۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے ، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں خود جیل سے لیڈ کروں گا، احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا۔ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دینے کی ذمہ داری لگی ہے پوری کروں گا۔ بانی نے کہا اس دفعہ تحریک پوری منصوبہ بندی اور تیاری کے ساتھ چلا کر نتیجہ خیز بنانا ہے ،چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی، اگلی ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے ، بانی نے کہا ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، ہماری لئے کوئی آپشن نہیں چھوڑا گیا۔ 5 جون کو سماعت ہوتی ہے یا نہیں یہ سوالیہ نشان ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ریلیف ملے گا۔ علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ بانی نے تمام پارٹی عہدیداران کو پیغام بھیجا ہے کہ جو پریشر برداشت نہیں کرسکتا وہ ہم سے الگ ہو جائے ۔ 26ویں ترمیم کے مقاصد سامنے ہیں ہمارے لوگوں کو سزائیں دے کر ڈس کوالیفائی کیا جا رہا ہے ۔ ملک گیر احتجاجی تحریک کا لائحہ عمل آئندہ چند دن میں آ جائے گا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں