سیالکوٹ:پی پی 52ضمنی انتخاب آج، الیکشن کمیشن کا مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

سیالکوٹ:پی پی 52ضمنی  انتخاب آج، الیکشن کمیشن کا  مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

اسلام آباد(اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم جون کو سیالکوٹ پی پی 52 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ۔

 سینٹر میں عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے فوری کارروائی ہو گی جس کیلئے تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا گیا۔ ای میل complaints@ecp.gov.pk، ہیلپ لائن 051111327000پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں