خیبرپختونخوا میں کرپشن ،خراب امن وامان ،جے یو آئی عوامی مہم چلائے گی
پشاور (دنیا نیوز)جمعیت علمائے اسلام نے خیبرپختونخوا میں کرپشن اقربا پروری، بدانتظامی، امن امان کی بگڑتی صورتحال پر عوامی مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔
مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی مجلس عاملہ، مرکزی مجلس عاملہ ارکان اور صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوااوراہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متعدد فیصلے کئے گئے ۔کم عمر شادی بل اور مائنز اینڈ منرلز بل کے خلاف بھی جے یوآئی خیبر پختونخوا عوامی مہم چلائے گی، عیدالاضحیٰ کے بعد پہلا تاریخ ساز احتجاج ہزارہ ڈویژن سے شروع ہوگا۔29 جون کو بٹگرام میں مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں تاریخ ساز اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔