صدر آصف زرداری کا میڈیکل کرانیکی درخواست پر وکیل کو تیاری کی مہلت
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں صدر آصف زرداری کی بطور صدر خدمات معطل کرنے اور انکا میڈیکل کرانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔جسٹس فاروق حیدر نے طالب میکن ایڈووکیٹ کی درخواست پرریمارکس میں کہا درخواست گزار کو متفرق درخواست کی بجائے نئی پٹیشن دائر کرنی چاہیے جس پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا عدالت میری اسی درخواست پر فیصلہ جاری کرے اور نئی دستاویزات منسلک کرنے کی اجازت دی جائے ۔ درخواست گزار کے مطابق انہیں صدر کی بیماری کا علم 23 مارچ کو تقریر کے دوران ہواجب صدر مو ثر طریقے سے خطاب نہ کر سکے ، بعد ازاں انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔بیماری پرصدر ریاستی امورنمٹانے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ عدالت صدر کا فوری میڈیکل کرانے کا حکم دے اور جب تک میڈیکل رپورٹ موصول نہ ہوچیئرمین سینیٹ کو بطور قائم مقام صدر فرائض انجام دینے کی ہدایت جاری کی جائے ۔