بھارتی افواج کشمیر یوں پر ظلم کررہی
مظفر آباد(اے پی پی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چودھری انوارالحق سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا کے وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ قابض بھارتی افواج نہتے مظلوم مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہی ہیں جبکہ یہاں آزادکشمیر میں پاکستان کی محافظ افواج آزادکشمیر کے دفاع کے لیے ہمہ تن چوکس ہیں۔