وزیر خزانہ کی بطور بینکار سوچ
اسلام آباد (آئی این پی)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ بطور بینکار سوچ رہے ہیں، اس میں تو بینکس کے مزے ہوں گے۔
خیال اچھا ہے کہ کیش پر انحصار کم مگر ایک بڑا طبقہ ڈیجیٹل خرید و فروخت نہیں کر سکتا ۔ سپورٹ پرائس روکنے سے کسان مر گیا، اب وہ فصل لگاتا ہی نہیں کہ مزید نقصان اٹھانا پڑے ۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی پالیسیوں کا فائدہ صرف بینکوں اور اشرافیہ کو ہو رہا ہے جبکہ عام اور غریب شہریوں پر بوجھ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے ۔