سمبڑیال الیکشن :پی پی کا کردار بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ جیسا تھا:سعد رفیق
لاہور ( آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سمبڑیال ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کا کردار بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ جیسا تھا۔۔۔
پی ٹی آئی نے ساری الیکشن مہم کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال ،پکڑ دھکڑ یا دباؤ کی کوئی فوٹیج ،کوئی واقعہ رپورٹ کیوں نہیں کیا؟۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کی دوپہرہی ووٹر کی چہل پہل سے واضح ہو چکا تھا کہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری ہے ۔ یہ نشست مسلم لیک (ن) نے چوتھی بار مسلسل جیتی ہے ۔