پی آئی ٹی بی اورسکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں معاہدہ

پی آئی ٹی بی اورسکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں معاہدہ

لاہور(خبر نگار)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں معاہدہ طے پا گیاجسکے تحت پی آئی ٹی بی ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم کے ریکروٹمنٹ ماڈیول اور جاب پورٹل کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں نافذ کرے گا۔

 اس موقع پر چیف فنانشل آفیسرپی آئی ٹی بی نادیہ ریاض، جوائنٹ ڈائریکٹر بزلنکس اجلال حسین، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے کمشنر IS&T ذیشان رحمان خٹک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر IS&T/CIO حسیب الدین شیخ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سپورٹ سروسز و دیگر حکام موجود تھے ۔ یہ ڈیجیٹل سلوشن بھرتی کے عمل کو مکمل طور پر آٹومیٹ کرے گا جس سے سسٹم میں شفافیت اور کارکردگی کو فروغ ملے گا۔ یہ سسٹم سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن  کے ERP سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگا جو ورک فلو کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ مینوئل امور کے خاتمے اور رئیل ٹائم ڈیش بورڈز کے ذریعے مؤثر فیصلہ سازی کو ممکن بنائے گا۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی کا مقصد سرکاری اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت، کارکردگی اور سہولت کو فروغ دینا ہے ۔ پی آئی ٹی بی کا ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم ماڈیول اب وفاقی سطح کے اداروں میں بھی نافد کیا جا رہا ہے جو ہمارے سسٹمز پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں