سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ناقص کارکردگی پر صدر ناخوش ، اندرونی کہانی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں صدرِ آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور ملک کی موجودہ صورتِ حال پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں بجٹ میں صوبوں اور اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق ہوا، وزیرِاعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے بیرونِ ملک پاکستان کے موقف کو اجاگر کرنے کو سراہا۔صدرِ اور وزیرِ اعظم نے پنجاب کی سطح پر بھی مل کر چلنے کو ضروری قرار دیا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ناقص کارکردگی پر صدر زرداری پارٹی عہدیداروں سے ناخوش ہیں۔صدر زرداری نے پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کے لیے قیادت کو ہدایات جاری کیں۔