ملک بھر میں موسلادھار بارش آندھی ، ژالہ باری کا امکان

ملک بھر میں موسلادھار بارش  آندھی ، ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

اسلام آباد ، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک ، جہلم ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، گرج چمک کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے ۔ خیبر پختونخوا میں مردان، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان ، بٹگرام، ہری پور، تورغر، صوابی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، خیبر اور ضلع کرم میں بارش ہوگی،جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں