فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کے فیصلے کیخلاف ایک اور نظرثانی درخواست دائر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف ایک اور نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ہے ۔
نظرثانی درخواست شہری جنید رزاق کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ 7 مئی 2025 کا اکثریتی فیصلہ آئین کے فراہم کردہ بنیادی انسانی حقوق کے برخلاف ہے ۔درخواست میں کہا گیا کہ اکثریتی فیصلے میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی اجازت دی گئی جو آئین کے آرٹیکل 10 اے کے برخلاف ہے ۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ فیصلے میں 9 مئی واقعات سے متعلق پیراگراف کو حذف کیا جائے اور 7 مئی 2025 کے آئینی بینچ کے فیصلے کونظرثانی کرکے کالعدم قرار دیا جائے ۔