کانگو بخار کا خطرہ، مویشی منڈیوں کیلئے ایڈوائزری جاری
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈاکٹر راشدہ بتول نے عیدالاضحی کے موقع پر کانگو بخار سے بچاؤ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔
ایڈوائزری کا مقصد شہریوں کو کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے سے آگاہ کرنا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کانگو بخار وائرل بیماری ہے جو جانوروں میں پائی جانے والی چیچڑیوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے ۔ یہ وائرس متاثرہ جانوروں کے خون یا بافتوں سے بھی پھیل سکتا ہے ، خاص طور پر جانور ذبح کرنے کے دوران۔ مویشی منڈی اور قربانی کرتے وقت دستانے اور ماسک استعمال کریں۔ قربانی کے بعد جانوروں کی باقیات اور فضلہ زمین میں دفن کریں۔