کراچی: 139قیدی واپس آچکے ، 76 کی تلاش جاری

کراچی: 139قیدی واپس  آچکے ، 76 کی تلاش جاری

کراچی(سٹاف رپورٹر ) سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ جیل کے لئے مقرر کئے گئے سندھ پولیس کے سینئر افسر فدا حسین مستوئی نے نئے آئی جی جیل خانہ جات کا چارج سنبھال لیا ۔

چارج لینے کے بعد انہوں نے ملیر ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی کا دورہ اور متاثرہ حصوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی اسلم ملک اور ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ شہاب صدیقی نے واقعہ سے متعلق بریفنگ دی ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ شہاب صدیقی نے بتایا کہ زلزلے کے دوران ملیر جیل سے بھاگے 139 قیدی واپس آچکے ، باقی 76 قیدیوں کی تلاش جاری ہے ۔ اس موقع پر نئے آئی جی جیل خانہ جات نے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں سکیورٹی انتظامات کی مضبوطی کیلئے دن رات کام جاری رکھا جائے ۔ جس پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ جیل کی چار دیواری اور عمارتیں مضبوط ہیں، سکیورٹی خدشات نہیں،دروازوں اور کنڈوں کو ڈبل کیا جا رہا ہے ، عملے کی تعیناتی پر بھی توجہ ہے ۔ جیل مینوئل کے مطابق سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں