رواں سال ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزارجانوروں کی قربانی متوقع

رواں سال ملک بھر میں 69 لاکھ  77 ہزارجانوروں کی قربانی متوقع

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی اور کھالوں سےمتعلق اہم اعداد و شمار جاری کر دئیے ، جن کے مطابق رواں سال ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع ہے۔

 جبکہ کھالوں کی مجموعی مالیت 6 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق30 لاکھ گائے ،1,680 بھینسیں،34 لاکھ 65 ہزار بکرے ،4 لاکھ 4 ہزار 250 دنبے اور بھیڑیں اور1 لاکھ 3 ہزار 635 اونٹ قربان کیے جائیں گے ۔پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال کھالوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں