اقتصادی سروے بہتری کی طرف اشارہ کر تا :تاجر برادری

اقتصادی سروے بہتری کی  طرف اشارہ کر تا :تاجر برادری

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ پاکستان اکنامک سروے 2024-25 پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم معاشی اشاریے بہتری کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔۔۔

مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جو 2.68فی صد کی شرح سے بڑھی،مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں نمایاں کمی آئی ہے ، شرح سود جو سال پہلے 22فیصد تھی کم ہو کر 11فیصد پر آ گئی ہے ۔ کرنٹ اکاؤنٹ 1.9 ارب ڈالر سرپلس ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 16.64 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جس سے مارکیٹ کا اعتماد بحال اور روپیہ مستحکم ہو ا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جامع اور دیرپا سٹرکچرل اصلاحات کی جانب پیش رفت کی جائے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بیوروکریٹک رکاوٹوں کو ختم کرے ، پالیسی میں تسلسل کو یقینی بنائے اور کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرے تاکہ پاکستان کی معیشت زیادہ مسابقتی اور مضبوط بن سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں