قائد اعظم کے بعد عمران خان سب سے بڑا لیڈر : پرویز الٰہی
گجرات(نامہ نگار)مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی نے گجرات میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کے بعد عمران خان جیسا لیڈر ہماری تاریخ میں پیدا نہیں ہوا۔۔۔
قائداعظم کے بعد اگر کسی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں وہ عمران خان ہیں ،جب قوم کو اور فوج کوضرورت پڑی سب سے پہلے عمران خان اور میں نے بیان دیا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،ہماری فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، پوری قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، ن لیگ والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں اب عوام بیدار اور باشعور ہوگئے ہیں،ن لیگ والے کہتے ہیں کہ جنگ کا ڈیزائن میاں صاحب نے بیٹھ کر بنایا ہے ،پوری جنگ کے دوران ان کے منہ سے مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں نکلا،شکر ہے ن لیگ والوں نے یہ نہیں کہہ دیا کہ علامہ اقبال والا خواب بھی نواز شریف نے ہی دیکھا تھا،پاکستان کیلئے اور اس قوم کیلئے جیل میں بیٹھا ہوا عمران خان سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہے ،ہم سب اس قوم اور ملک کیلئے اکٹھے ہیں، اس قوم کیلئے جو بہتر ہے ادارے بھی اس کے ساتھ ہوں گے، اکیلے اکیلے سب کچھ کر کے دیکھ لیا ہے۔