پراپرٹی کی خریدفروخت پرڈیوٹی ختم ،ودہو لڈنگ ٹیکس میں کمی

پراپرٹی کی خریدفروخت پرڈیوٹی ختم ،ودہو لڈنگ ٹیکس میں کمی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر،رپورٹنگ ٹیم) تعمیرات اورکم لاگت والے گھروں کے لیے وفاقی بجٹ میں اچھی خبر آگئی، حکومت نے کمرشل جائیدادوں، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر عائد کی گئی 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی اور ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کیا ہے ۔

بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو بھی ریلیف دیا ہے ، جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی، ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کر کے اڑھائی فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،اسی طرح دوسرے سلیب میں 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد، تیسرے سلیب میں 3 فیصد سے کم کر کے ودہولڈنگ ٹیکس 1.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے ،تعمیراتی شعبے کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کمرشل جائیدادوں، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر عائد کی گئی سات فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے ، کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے قرضوں کی فراہمی بھی تجاویز کاحصہ ہیں،حکومت نے بجٹ میں 10 مرلہ تک کے گھروں اور دو ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کیا ہے ، مورگیج فنانسنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں ایک جامع نظام متعارف کرایا جائے گا۔ اسلام آباد کی حدود میں جائیداد کی خریداری پر سٹامپ پیپر ڈیوٹی 4 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد تک کرنے کی تجویز ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں