آئین کی بالادستی کے بغیر جمہوریت خواب

 آئین کی بالادستی کے بغیر جمہوریت خواب

زیارت (این این آئی)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اورتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کے بغیر جمہوریت اور ترقی کا خواب دیکھنا دیوانے کا خواب ہے ۔

 جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ظالم اور مظلوم کی جنگ میں ہمیشہ  مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ ہم پاکستان کو سنوارنا چاہتے ہیں، لیکن برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر، ہم اپنے آئینی، قانونی اور تاریخی حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں