لاہور :یو ٹیوبر رجب بٹ اور مان ڈوگر سمیت 5افراد کیخلاف ریپ کا مقدمہ

لاہور(کرائم رپورٹر )معروف یو ٹیوبر رجب بٹ اور مان ڈوگر سمیت 5 افراد کیخلاف نشہ آور چیز پلا کر خاتون کا ریپ کرنے ، اسکی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق سلمان حیدر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، سلمان نے نجی سکیم میں گھر بلا کر نشہ آور چیز پلا کر ریپ کیا اورنازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا، سلمان نے ویڈیو میری بہن پلوشہ کو بھی دکھائی، میں اور میری بہن سلمان کو منع کرنے اسکے گھر گئے ۔ سلمان کے گھر موجود رجب بٹ، مان ڈوگر، جواد حیدر نے کمرے میں بند کردیا، سلمان اور جہانگیر بٹ بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔ جواد حیدر نے ہم بہنوں کا موبائل پکڑ کر "ری سیٹ "کردیا اورہمیں دھمکا کر وہاں سے نکال دیا۔