ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 70 ارب سے زائد مختص

اسلام آباد (این این آئی)ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 70 ارب سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ۔
دستاویزات کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 70 ارب 38 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے اس کے علاوہ صوبوں اور اسپیشل ایریاز کیلئے 253 ارب 23 کروڑ روپے ، انضمام شدہ اضلاع کیلئے 65 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے جانے کی تجویز ہے ، صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر 105 ارب 78 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے جائیں گے ۔