بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، مختص رقم میں 21فیصداضافہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 716 ارب روپے مختص کئے اور بجٹ میں اکیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔
اس پروگرام کی کوریج بڑھا کر کفالت پروگرام ایک کروڑ افراد تک پہنچایا جائے گا۔ تعلیمی وظائف کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ ایک کروڑ بیس لاکھ بچوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے ، اس کے تحت بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔