محکمہ ایکسائز :کیپٹل ویلیو ٹیکس نظام میں ریلیف کم کرنے کی تجویز

محکمہ ایکسائز :کیپٹل ویلیو ٹیکس نظام میں ریلیف کم کرنے کی تجویز

لاہور(عاطف پرویز سے ) محکمہ ایکسائز نے اگلے سال کے لیے بجٹ تجویز حکومت کو بھجوا دیں۔ نئے مالی سال کے لیے کوئی نیا ٹیکس نہ لگنے کی تجویز ہے ۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس نظام میں دیا گیا ریلیف کم کرنے کی تجویز دے دی گئی ۔

ٹیکس اہداف میں دس ارب روپے کا اضافہ کرکے ٹیکس کولیکشن 60 سے 62 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔ گاڑیوں کے ہائی پریچز ایگریمنٹ فیس میں اضافے کی تجویز ہے ۔ نئے یونٹ کی رجسٹریشن پر ٹیکس پچاس فیصد ہوگا ۔ نیا ٹیکس رینٹل ویلیو  کی بجائے ڈی سی ریٹ کے مطابق ہوگا ۔ موٹر وہیکل میں ایچ پی اے ختم کرنے کی فیس سمیت ہائر پریچز ایگریمنٹ کی فیس ٹرانسفر فیس کے مطابق کرنے کی تجویز ہے ۔اسی طرح سے ٹریکٹرز کی کمرشل اور زراعت کی کیٹگری کی بجائے لائف ٹائم ٹوکن کرنے کی تجویز ہے جس کے تحت 2020 سے پہلے کی لائف ٹائم فیس 5 ہزار اور اس کے بعد کی فیس 10 ہزار کرنے کی تجویز ہے ۔ ٹرانسفر فیس میں ہر سال دس فیصد اضافے پر عملدرآمد روکنے کی تجویز ہے ۔ ایکسائز لائسنس میں ہر سال دس فیصد اضافے کو بھی روکنے کی تجویز ہے ۔ رواں مالی سال کے اہداف پورے نہ ہونے کے باوجود محکمہ ایکسائز نے اگلے مالی سال کے اہداف میں اضافہ کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں