سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج وفات پاگئے

سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج وفات پاگئے

اسلام آباد(آئی این پی)سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج وفات پاگئے۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ خواتین بھی شامل ہیں،دوران حج وفات پانے والوں کی اکثریت بزرگ افرادکی ہے۔

پاکستانی حجاج کا انتقال ہارٹ اٹیک اور دیگر بیماریوں سے ہوا،فوت ہونے والے تمام افراد کی جنت البقیع میں تدفین کردی گئی،گزشتہ برس دوران حج 35 پاکستانی حجاج کا انتقال ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں