پختونخوا، ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب اضافہ
پشاور(دنیا نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کے 13 جون کو پیش ہونے والے بجٹ کی دنیا نیوز نے دستاویزات حاصل کرلی۔
دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب روپے کا اضافہ کیا، سال25-2024 میں ترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے تھا جو آنے والے بجٹ میں 528 ارب روپے کیا جا رہا ہے، لوکل گورنمنٹ کے لیے 45 ارب روپے مختص کرنے کا امکان ہے، ضم اضلاع سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 33 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ اینول ایکسلاریڈٹ پروگرام (اے آئی پی )کے لیے 50 ارب روپے مختص کیے جائیں گے ، فارن پراجیکٹ اسسٹنس کے لیے 175 ارب روپے رکھے جائیں گے۔