اسلام آباد :مارگلہ پہاڑیوں پر بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی، سی ڈی اے کے 50 سے زائد فائر فائٹرز مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ مارگلہ پہاڑیوں پر پانچ مختلف مقامات پر پھیل چکی ہے۔
ترجمان سی ڈی اے کا کہنا تھا آگ پر قابو پانے کے لیے 50سے زائد فائر فائٹرز آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ سیدپورگاؤں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تمام مقامات پرلگی آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا تھا پیرسوہاوہ کے مقام پر مارگلہ پہاڑیوں میں کئی گھنٹوں سے آگ لگی ہوئی ہے اور آگ تیزی سے بڑے رقبے کو لپیٹ میں لے رہی ہے ۔ تیز ہوا کی وجہ سے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔