ادارے ایک دوسرے کی صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں ، وزیر داخلہ

ادارے ایک دوسرے کی صلاحیت  سے فائدہ اٹھائیں ، وزیر داخلہ

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی  ضروری ہے، تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں ۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کی افرادی قوت سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا، باہمی کوآرڈی نیشن بہتر ہونے سے عوام کے ساتھ حکومت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ا نہوں نے ہدایت کی کہ تربیتی کورسز میں صرف میرٹ پر پورا اترنے والے افسران کو ہی نامزد کیا جائے تاکہ متعلقہ افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہو۔ وزیر داخلہ نے تمام اداروں کو اس سلسلے میں اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ سفارشات کے تناظر میں جامع پلان مرتب کریں گے ، اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری ، سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹریز نادرا، اینٹی نارکوٹکس کنٹرول، ایف آئی اے ، اسلام آباد پولیس کے سربراہان اور دیگر شریک ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں