دھرنا کیس میں بری

 دھرنا کیس میں بری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت نے 2014 دھرنا کیس میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کوبری کرنے کا حکم سنادیا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران بریت کی درخواست پرفریقین کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے بریت درخواست منظور کرنے کا فیصلہ سنادیا۔راجہ ناصر عباس ودیگر کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج تھا،انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت کی تھی،طاہر القادری اس مقدمہ میں اشتہاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں