امریکی ناظم الامورکی ملاقات

 امریکی ناظم الامورکی ملاقات

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

 ملاقات میں گورنر نے امریکی ناظم الامور کی وساطت سے امریکی صدر ٹرمپ سے غزہ میں جاری مظالم اور بے گناہ انسانیت کے قتل عام کو روکنے اور جنگ بندی کی اپیل کی جس پرامریکی ناظم الامور نے کہا کہ میں آپ کے جذبات کی قدر کرتی ہوں اور آپ کا پیغام صدر ٹرمپ تک ضرور پہنچاؤں گی۔ گورنرپنجاب نے کہاکہ امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فا ئر کروا کر دنیا میں امن کو فروغ دیا، امریکی صدر پاک بھارت جنگ بندی کی طرح غزہ جنگ بندی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔امریکی ناظم الامور نے گورنر پنجاب کے امریکہ اور صدر ٹرمپ کے بارے میں مثبت خیالات کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں