پولیس مقابلہ ، 2ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور (کرائم رپورٹر ،سپیشل رپورٹر )لاہو رشہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے ،زیورات ،موبائل فونز ،گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیاجبکہ بادامی باغ میں 2ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ۔
بتایا گیاہے کہ سی سی ڈی اہلکار 2زیرحراست ملزموں طارق اور شاہد کو ریکوری کیلئے لے جارہے تھے کہ بادامی باغ کے قریب ملزموں کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے انہیں چھڑانے کی کوشش کی ،فائرنگ کے تبادلے میں ملزم طارق اور شاہد اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور فرارہوگئے ۔دوسری طرف ڈاکو فیصل ٹاؤن میں صابر علی سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں عثمان سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،ملت پارک میں شہزاد سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹاؤن میں امجد اور فیملی سے 4 لاکھ 70 ہزارروپے اور موبائل فون، یکی گیٹ میں جاوید سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں خالد سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون،شاہدرہ ٹاؤن میں عمار سے 80 ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرارہوگئے ۔چور شمالی چھاؤنی اور کوٹ لکھپت سے کاریں جبکہ ماڈل ٹاؤن، اسلام پورہ اور فیصل ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے رفوچکر ہوگئے ۔