صد زرداری سے پی پی آزاد کشمیر کے وفد کی ملاقات

 صد زرداری سے پی پی آزاد کشمیر  کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے صدر مملکت کو آزاد جموں وکشمیر کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات کے حوالے سے آگاہ کیا ،ملاقات میں آزاد کشمیر کے مسائل اور خطے میں سہولیات کی فراہمی پر بھی گفتگو کی ،صدر نے آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی اور خطے کے عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ پر زور دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں