آن لائن فراڈ، 8چینی ملزموں کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

آن لائن فراڈ، 8چینی ملزموں کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے مبینہ آن لائن فراڈ کے مقدمے میں گرفتار8 چائنیزملزمان کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی ۔

 ایف آئی اے

نے ان آٹھ غیر ملکی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ، جن پر الزام ہے کہ وہ پاکستان میں آن لائن فراڈ میں ملوث رہے ہیں ۔ آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء دلائل پیش کریں گے جس کے بعد عدالت کی جانب سے ضمانت سے متعلق فیصلہ متوقع ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں