جوڈیشل کمپلیکس نارووال میں میٹنگ ہال ، لائبریری کا افتتاح
نارووال(خبر نگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کا دورہ نارووال،جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال عارف حمید شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیف جسٹس عالیہ نیلم کاپرتپاک استقبال کیااور انہیں پھول پیش کیے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں میٹنگ ہال اور لائبریری کا افتتاح کیا،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اس موقع پرجوڈیشل کمپلیکس نارووال میں پودا بھی لگایا،بعدازاں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل کمپلیکس کے میٹنگ ہال میں ججزسے مختصر خطاب بھی کیا۔