جلد اسرائیل بھی زخم چاٹے گا

لاہور(این این آئی)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا،یقین ہے کہ ایرانی قوم جبر کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔
امریکی اور یورپی طاقتوں کی حمایت سے کئے گئے صیہونی حملوں کا مسلسل جواب ہی ایران کی کامیابی ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد اسرائیل ، بھارت کی طرح اپنے زخم چاٹتا نظر آئے گا،ایران پر حملے نے عالم اسلام کے سوئے ہوئے حکمرانوں کو گہری نیند سے بیدار کر دیا اور وہ ایران کی حمایت اور صیہونی جارحیت کے خلاف کھل کر بول رہے ہیں۔