پنجاب پولیس :نئے ڈیپارٹمنٹس کیلئے خزانوں کے منہ کھل گئے
لاہور (مد ثر حسین سے )پنجاب پولیس کے نئے ڈیپارٹمنٹس کیلئے پنجاب حکومت نے خزانوں کے منہ کھول دئیے ۔پولیس کے پرانے یونٹس اور تھانوں کو نظر انداز کر دیا گیا، نئے ڈیپارٹمنٹ سی سی ڈی اور رائٹ مینجمنٹ فورس کیلئے ساڑھے 6 ارب کا بجٹ دیا گیا ہے ۔
حکومت نے نئے ڈیپارٹمنٹس کو سب سے زیادہ بجٹ دیا ہے ۔نئے بننے والے یونٹ سی سی ڈی اور رائٹ مینجمنٹ کو دیگر ڈیپارٹمنٹس سے زائد بجٹ دیا گیا ہے ۔پنجاب پولیس میں نئے یونٹ سی سی ڈی پولیس کیلئے 3 ارب 20 کروڑ کا بجٹ مختص کر دیا گیا۔سی سی ڈی کا ڈویلپمنٹ بجٹ اس سے علیحدہ ہو گا۔نئے یونٹ رائٹ مینجمنٹ فورس کیلئے 2 ارب 30 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔ یہ فورس مشتعل مظاہرین سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی ہے ۔رائٹ مینجمنٹ فورس کا ڈویلپمنٹ بجٹ اس سے علیحدہ ہو گا،بارڈر ملٹری پولیس ڈی جی خان کیلئے 42 کروڑ ، بارڈر ملٹری پو لیس راجن پور کیلئے 24 کروڑ ،بلوچ نیوی ڈی جی خان فورس کیلئے 28 کروڑ مختص کئے گئے ۔بجٹ میں لاہور اور دیگر اضلاع میں پولیس کی بہتری کیلئے اضافی فنڈز نہیں رکھے گئے ۔