لاہور ہائیکورٹ:ارکان اسمبلی کے پروڈکشن قوانین میں ترمیم کی درخواست سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا کر نمٹادی گئی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے ممبران اسمبلی کے پروڈکشن قوانین میں ترامیم کی درخواست سپیکر قومی اسمبلی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجواتے ہوئے نمٹا دی۔
عدالت نے کہا کہ سپیکر پروڈکشن آرڈرز قوانین کیلئے درخواست پر فیصلہ کریں، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ممبر اسمبلی ملزم ریمانڈ پر ہو تو پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوسکتے ، پروڈکشن آرڈرز قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے ،معاملہ اگر سپیکر کو قوانین میں ترامیم کیلئے بھجوا دیا جائے تو ٹھیک ہے ،نیب، دہشتگردی ودیگر قوانین کو پیش نظر رکھ کر قانون سازی کرنی چاہیے ،2019 میں شہباز شریف و دیگر کے پروڈکشن آرڈرز کو چیلنج کیا گیا تھا۔