ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے جنگی جرائم : مشاہد

لاہور(این این آئی)سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے قابلِ مذمت ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حملے ہٹ دھرمی، جارحیت اور جنگی جرائم ہیں، یہ 2003 میں عراق جنگ کی طرح جھوٹ پر مبنی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے۔پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔