غلام صفدر شاہ ڈی جی نیب لاہور تعینات

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)چیئرمین نیب نے غلام صفدر شاہ کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کردیا۔ غلام صفدر شاہ کی بطور ڈی جی نیب لاہور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
غلام صفدر شاہ بطورڈائریکٹر نیب لاہور فرائض انجام دے رہے تھے ۔ واضح رہے کہ غلام صفدر شاہ نے چند روز قبل پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ کے افسروں اور اہلکاروں کیخلاف کرپشن تحقیقات میں 2 ارب روپے کی ریکوری کی تھی۔