9مئی ،بانی پی ٹی آئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج

لاہور( آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج پیرکو ہو گی۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل بینچ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔مقدمات کے تفتیشی افسران اور سپیشل پراسیکیوٹرز دوران سماعت عدالت میں پیش ہوں گے ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں خارج کی تھیں جس کے بعد بانی نے جناح ہاؤس حملہ کیس دیگر مقدمات میں ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ۔ ضمانت کی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی کو اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگاکر مقدمات میں نامزد کیا گیا ۔