نیب میں پیش نہ ہوئے

پشاور (آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو نیب خیبرپختونخوا نے کوہستان میں 40 ارب روپے کے مبینہ کرپشن سکینڈل میں تفتیش کے لیے طلب کیا۔۔۔
تاہم وہ خود پیش نہ ہوئے جس پر نیب نے اعظم سواتی کی عدم پیشی پر دوسرا نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے وکیل کو واضح طور پر بتایا کہ اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ہوگا، وکیل کی موجودگی کافی نہیں۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی سے رابطہ ممکن نہیں ہو رہا اور ان کی جانب سے کہا گیا پیشی کے لیے مہلت دی جائے تاہم نیب حکام نے مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔