ایرانی حملہ ، پاکستان اورخلیجی ممالک کا فضائی آپریشن معطل رہا

دبئی،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے باعث خلیجی ممالک قطر ،بحرین ،کویت اور یواے ای نے فضائی آپریشن معطل کردئیے جو رات گئے بحال کئے گئے۔۔۔
پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا۔پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیااور حالات معمول میں آنے کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کردی گئیں،اس دوران 15پروازیں ری شیڈول کرناپڑیں ۔فضائی آپریشن کی بندش کے دوران خلیجی ممالک قطر ،بحرین، کویت اور دبئی ایئرپورٹس سے کچھ پروازوں میں تاخیر ہوئی تاہم رات گئے آپریشن بحال ہونے پر طیاروں کومنزل کی طرف روانہ کردیاگیا۔قطر کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث لبنانی وزیراعظم کی دوحہ جانے والی پروازکو بحرین میں اتارنا پڑا۔