ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہنا چاہیے

 ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہنا چاہیے

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حالیہ جنگوں سے بھارت کے علاوہ اسرائیل اور امریکا کو واضح پیغام مل گئے ہیں۔

ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے سے ہم متفق نہیں ہیں۔ اس ساری صورتحال میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری پیغام دیا۔عرفان صدیقی نے گزشتہ ماہ پاک بھارت جنگ کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے فوجی لحاظ سے بھی بھارت کو پیغام دے دیا ہے ۔ بھارتی جارحیت کا جب پاکستان نے جواب دیا تو بھارت امریکا کے پاس دوڑتا گیا کہ جان بچائیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے امن کے لیے جو کوششیں کیں، اس کو سراہنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں